Trishna By Makhmoor Qalandri Saraiki Poetry PDF Book
نام: سید وسیم عباس تخلص: مخمور قلندری کتاب: ترشنا اشاعت: 23 مارچ 2015 "Download the Book" جذبے اور فکر کا خوبصورت امتزاج دیکھنا ھو تو مخمور قلندری کا تازہ مجموعہ ترشنا پڑھیں سرائیکی تو کیا اس معیار کی متوازن غزل و نظم تو اردو میں بھی شاید بہت کم )لکھی جا رہی ہی ہے (شہاب صفدر تحریر۔۔۔۔ مرتضی' زاھد اچھا یار ملک سجاد میں چلتا ہوں۔رات کا پونا ایک بج رہاہے۔لگتاہے آج بھی دیوار پھلانگ کر گھر جانا پڑےگا۔بیٹھ یار مخمور بیٹھ ابھی تو ایک بجنے میں پندرہ منٹ باقی ہیں۔ٹھیک ایک بجے میں بھی بیٹھک سے گھر چلا جاوں گا اور تم بھی چلے جانا۔ بس یار میں اب جاتا ہوں۔ اچھا ٹھہر مخمور میں تھوڑا گلی کے نکڑ تک تمہیں چھوڑ آتا ہوں۔نہیں ملک سجاد میں چلا جاوں گا اپنا علاقہ ہے۔،، یہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے۔ شاعر کا اپنا شہر ہے۔امن وامان کی بابت کا کیا کہنا کہ رات کے ایک بجے بھی کوئ مسئلہ نہیں ہے۔لیکن شاعر کی کوئ مجبوری بنتی ہےکہ اسے پانچ چھ سال کیلئے اپنا شہر چھوڑ کر لیہ سکونت اختیار کرنی پڑتی ہے۔ یہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے جب شاعر اپنے شہر میں واپس آتا ہے تو حالت کیا ہوتی ہے، مکالمے کی دو لائنیں دیکھیں، اچھا ...