Apnri Mitti Da Tawaff Krun By Faryad Hairvi PDF Shairi Kitaab




تحریر:
قاسم سہانی 

میرے پیارے دوست بہت ساری شاعری کتابوں  کے مصنف دانشورادیب شاعر سئیں محبوب فریادہیروی صاحب نے آج اپنی نئی کتاب ۔آپنڑی مٹی دا طواف کروں۔مجھے پیش کی جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔









فریاد ہیروی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور شاعری میں وہ اپنی کتاب۔ کوئی آسمان تے کلہاہوسی۔پرخواجہ فریدایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ان کی شاعری ہمیشہ اپنی مٹی اوروسیب کے لوگوں کے ساتھ جڑی رہی ہے وسیب کی محرومی سماجی ناانصافیاں ان کی شاعری کا موضوع رہاہے سرمایہ دار اورحکمران طبقہ ہمیشہ غریب عوام اورخاص کر سرائیکی وسیب کے حقوق غصب کرتاچلاآرہاہے ایسے ظالم عناصر کے خلاف صدا احتجاج بلندکرنے والوں میں فریادہیروی بھی شامل ہے کچھ شعرا نے قصے کہانیوں کو شاعری کا رنگ دے کر شاعری کے اصل چہرے کومسخ کرنے کی کوشش کی انہیں کو فریادہیروی نے اپنے اس شعر میں جواب دیا ہے



شعر ہک تحریک ہے قصہ تاں نئیں
علم ہے کائنات دا کاسہ تاں نئیں۔۔



میری لکھی تحریر کی سچائی فریاد کے اس شعر میں دیکھیں۔


سوچ کجھ مزدور دے بالیں دی سوچ
سنڑسگئیں تاں عرض ہے شکوہ تاں نئیں


ظالم سماج کے کچھ ایسے عناصر کے چہرے بے نقاب کرتا یہ شعر جس میں فریاد ہیروی نے اپنے وسیب کے دکھ کو یوں بیان کیاہے۔


ساڈیں پپلیں تے ہنجوں سجائیاں ویندن
ساڈےدامن تے صحراسجایاویندے


اس تناظرمیں ایک اورشعر


ساڈے چہرے تے اوقات لکھواکرائیں
ساکوں شیشہ وی فورا ڈکھایاویندے


فریادہیروی اپنے وسیب کے لوگوں کے کرب کوصرف دیکھتا نہیں محسوس بھی کرتاہے اورایک حساس شاعر ہونے کے ناطے تڑپ اٹھتا ہے شعر دیکھیں جس میں اپنے شہر تونسہ کوفریادہیروی نے استعارے کے طورپرلگاکرپورے وسیب کادکھ بیان کیاہے۔


عرش تے وی اپنڑی مٹی یادہے
تونسے دے تل دی ہوامنگدے ہیں کیا؟


اسی غزل سے ایک اور شعر دیکھیں


ہک دفعہ تاں جی ڈٹھے سے یادہے
زندگی دی ول دعامنگدے ہیں کیا؟


فریادہیروی وسیب دا مہاندراشاعرہے اور اس کی شاعری میں پورے سرائیکی خطے کا عکس صاف دکھائی دے رہاہے میری دعاہے ہمارا یہ سرمایہ اور اس جیسے وسیب کے باشعورلوگ اسی طرح اپنی ماں بولی کی خدمت کرتے رہیں آمین



ہک ستارا ساتھ توں نکھڑیا تاں ہا
چندر بڈ کے رات کوں اُبھریا تاں ہا
شئیت تہوں ہر شخص پتھر چائی کھڑے
شام کوں گالہا اڈاہوں گزریا تاں ہا
جئیں میکوں سِجھ دے حوالے کر ڈتے
دوستو سالم میڈا سایا تاں ہا
ڈو کناریں نال قربت رہ گئی
اوندے ساڈے درمیاں دریا تاں ہا
اوئیں تاں او شخص کہیں دا میت نئیں
صرف سوچیں تائیں اونکوں سوچا تاں ہا



وت ویندیں ڈھول تباہ تھیندوں ڈُکھ ڈانونڑ کپ چک بک تھیسن

تیڈے راہ تے دید دے دربھ جمسن تک تک دیداں بے تک تھیسن

وت کوکاں دھاڑیں ویئنڑ ہوسن میڈےنال دے وسدے کک تھیسن

فریاد بدن وچ کیا لاتھے ہک ڈکھڑی دے ڈو چک تھیسن

شاعر
محبوب فریاد ہیروی ایڈوکیٹ 1992



Posted By:
FoMi BaLOch

Contact
Whatsapp
03449381525

Facebook
www.facebook.com/SadiBethak

Special Thanks
Malik Imtiaz Ahmad Saghir

❤️





Comments

Popular posts from this blog

Tangh Saraiki Poetry PDF Book By Riaz Aatir